تلنگانہ کے دارالحکومت شہر حیدرآباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی کل شب
ہوئی شدید بارش کے سبب گرمی سے راحت حاصل ہوئی جو گزشتہ ایک ہفتہ سے شدید
گرمی سے پریشان تھے۔کل شب ہوئی اچانک بے موسم بارش ،ژالہ باری کے سبب کئی مقامات پر درخت
اور
بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے اور کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے عوام
کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ۔ایک طرف جہاں بارش سے لوگوں کو راحت نصیب ہوئی وہیں دوسری طرف کسانوں کو
شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ ااور ان کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔